مالی،2جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مالی میں فعال جہادی نیٹ ورک القاعدہ کی برانچ نے کہا ہے کہ ان کی طرف سے اغوا کیے گئے چھ غیر ملکی ابھی تک زندہ ہیں۔ نصرت الاسلام و مسلمین نامی اس عسکری گروہ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس ان مغویوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ان میں ایک آسٹریلوی سرجن اور ایک فرانسیسی خاتون بھی شامل ہیں۔ مانیٹرنگ گروہ سائٹ نے بتایا ہے کہ اس ویڈیو میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پیرس حکومت ان افراد کی رہائی کے لیے تعاون کرے گی۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں آج بروز اتوار اس افریقی ملک کا دورہ بھی کر رہے ہیں۔